
(ویب ڈیسک)ایرانی ہلال احمر کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے اب تک 6 ہزار 668 سویلین عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
ایرانی ہلال احمر کےمطابق 5 ہزار 535 رہائشی عمارتوں پر حملےکیے گئے،ایک ہزار 41 کمرشل عمارتوں پر حملہ کیا گیا،14 طبی مراکز، 65 اسکول اور ہلال احمر کے 13 دفاتر نشانہ بنے۔
دوسری جانب ایران سٹاک ایکسچینج اگلے نوٹس تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایرانی اسٹاک مارکیٹ جنگ کے آغاز کے بعد بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری !عمرہ زائرین کیلئے ’ای گیٹس‘ سروس کا باقاعدہ آغاز
دوسری جانب ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک پر حملوں پر معافی مانگ لی، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کا دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،حملوں پر پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہیں۔
عبوری لیڈر شپ کونسل نے پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنےکی منظوری دے دی ہے،پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گےجب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کاکہناہے کہ ایران امریکا اوراسرائیل کےسامنے سرینڈرنہیں کرےگا، دشمن کو ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش کو قبر میں لےجاناپڑےگا۔
