Wed. Mar 11th, 2026

کینیڈامیں امریکی قونصل خانہ پر فائرنگ – Siasat Daily

canada


ٹورنٹو : /10 مارچ (ایجنسیز) کینیڈا میں ٹورنٹو کے امریکی قونصل خانہ پر منگل کی ابتدائی ساعتوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ ٹورنٹو پولیس نے کہا کہ انہیں صبح 5.30 بجے اطلاع دی گئی کہ امریکی قونصل خانہ پر کسی نے فائرنگ کی ہے ۔ آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کا ثبوت ملا ہے لیکن مشتبہ ملزم کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہے ۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔اس لئے اسے سنجیدگی سے دیکھا جارہا ہے ۔ ٹورنٹو میں گزشتہ ہفتے دو یہودی عبادت گاہوں کو اسی طرح فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *