Fri. Mar 13th, 2026

کوئی نہیں جانتا ٹرمپ کس ارادے سے چین جارہے ہیں – Siasat Daily

trump


ٹرمپ کا دورہ چین

واشنگٹن،12 مارچ (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے فون پر طویل اور اہم بات چیت کی تفصیلات بتا دیں۔ وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کے دورہ چین کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدرٹرمپ 31مارچ سے 2 اپریل تک چین کادورہ کریں گے تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صدر ٹرمپ کا دورہ بیجنگ تک محدود ہو گا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین پر نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کو نہیں معلوم کہ صدر ٹرمپ کیا چاہتے ہیں اور کسی کو نہیں معلوم ٹرمپ کس ارادے سے چین جا رہے ہیں، ٹرمپ نے دورے کیلئے ابھی تک امریکی کاروباری شخصیات کو مدعو نہیں کیا۔ نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ دورے پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کو دعوت نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ وائٹ ہاؤس کہہ چکا ہے کہ جب ضروری سمجھیں گے کاروباری شخصیات کودعوت نامے بھجوا دیں گے ۔ چین کے صدر سے ٹرمپ کی آخری ملاقات اکتوبرمیں جنوبی کوریامیں ہوئی تھی۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کارچین میں نئے مواقع کی تلاش میں ہیں۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *