Tue. Mar 17th, 2026

ایران، امریکہ کیساتھ جنگ بندی کیلئے تیار نہیں – Siasat Daily

TOP 18 6


تہران ۔ 16 مارچ (ایجنسیز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ سے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی اور ملک جب تک ضروری ہوا اپنے دفاع کیلئے تیار رہے گا۔امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران نے نہ تو کسی قسم کے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے اور نہ ہی جنگ بندی کیلئے کوئی درخواست دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت کسی سیز فائر یا بات چیت کیلئے تیار نہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے عوام کے دفاع کیلئے پرعزم ہے اور جب تک ضرورت ہوگی اس موقف پر قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک امریکی صدر ٹرمپ یہ نہیں سمجھ لیتے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ غیر قانونی ہے، اس وقت تک ایران اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران مضبوط اور مستحکم ہے اور اس وقت امریکہ سے مذاکرات کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ان کے مطابق جب ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا تو اسی دوران امریکہ نے ایران پر حملہ کر دیا، اس لیے امریکہ کے ساتھ بات چیت کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اہم سمندری راستے آبنائے ہرمز سے اپنے جہازوں کو گزارنے کیلئے کئی ممالک ایران سے رابطہ کر چکے ہیں۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *