Tue. Mar 17th, 2026

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا

news 1773747921 2051



news 1773747921 2051

(ویب ڈیسک)  ایران کے سرکاری میڈیا پر ’بغیر وقت اور تاریخ‘ کے علی لاریجانی کے سوشل میڈیا  پر ظاہر ہونے والا ان کا  مبینہ بیان نشر کیا گیا ہے۔  اسرائیل کے حکام نے آج علی لاری جانی کو ائیر سٹرائیک میں مارنے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد ابتدا میں ایران کی جانب  خاموشی رہی، اب علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا ہوا ایک پیغام علی لاریجانی کے ٹیلی گرام اور ایکس پر سامنے آیا ہے۔
بی بی سی اردو نیوز نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی رہنما علی لارینجانی کے متعلق اعلان کے بعد اب ایرانی میڈیا اور علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہاتھ سے لکھا ہوا ایک پیغام زیر گردش ہے۔
علی لارینجانی کے ٹیلیگرام اور ایکس اکاؤنٹس پر شائع ہونے والے اس  پیغام میں وقت اور تاریخ درج نہیں، تاہم ایران کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ آج کا ہے۔
اس پیغام میں ایران کی بحریہ کے  بحر ہند میں امریکی حملے میں مرنے والے 84 اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا پر  امریکہ کے تارپیڈو حملے میں مرنے والوں کی تدفین کی تقریب آج منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  اسرائیلی فوج کا ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ 
علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا ہوا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران میں چار مارچ کو امریکی آبدوز کے ٹارپیڈو حملے میں مرنے والے 84 ملاحوں کو سرکاری تقریب منعقد کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
یہ ملاح اُن 130 افراد میں شامل تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا پر سوار تھے۔
آئی آر آئی ایس دینا  بھارت کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق مکمل کر کے  بھارت سے ایران  واپس آ رہا تھا جب اس پر  بحر ہند میں امریکی آبدوز نے تارپیڈو سے حملہ کیاتھا۔ 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *