
(24نیوز)سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاندآج دیکھا جائے گا۔
سعودی عرب میں شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد چاند کی رویت کا حتمی اعلان ہوگا،چاند نظر نہیں آیا تو سعودی عرب میں جمعرات کو 30واں روزہ اورعید الفطر 20 مارچ کو ہوگی۔
سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چاند نظر آنے پر اطلاع قریبی عدالت کو دی جائے اور اپنی گواہی ریکارڈ کرائی جائے۔
سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 18 فروری کو رمضان کا آغاز ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار، سردی لوٹ آئی
دوسری طرف پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بارش،برفباری،اور سیلابی صورتحال کاخدشہ،این ڈی ایم اے کاالرٹ جاری
