Fri. Mar 20th, 2026

حسین دہقان ایرانی سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے سکریٹری مقرر – Siasat Daily

19pazr4


تپران ۔19؍مارچ ( ایجنسیز )یرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی کی جگہ سابق ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان کو ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا نیا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ دہقان ایک اعلیٰ فوجی شخصیت اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر ہیں۔حسین دہقانی پودے جنہیں عام طور پر حسین دہقان کے نام سے جانا جاتا ہے ایرانی کے نامور سیاست دان اور سابق فوجی افسر ہیں۔ وہ 2023 سے مستضعفان فاؤنڈیشن کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسلامی انقلاب کے دوران انہوں نے تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضہ میں حصہ لیا۔ تہران میں ایرانی پاسداران انقلاب کی افواج کے کمانڈر کے طور پر‘ اسلامی جمہوریہ کے مخالفین کو پھانسی دینے کی نگرانی بھی کی تھی۔ انہوں نے لبنان میں IRGC فورسز کی کمانڈ سنبھالی تھی اور 1983 میں بیروت میں امریکی سفارت خانے پر بمباری کرنے والوں میں شامل تھے جس میں 241 امریکی مارے گئے تھے۔ وہ ایران کے سابق وزیر دفاع تھے جنہیں صدر حسن روحانی نے 4 اگست 2013 کو اس عہدے کیلئے نامزد کیا تھا اور 15 اگست کو پارلیمنٹ نے اس کی تصدیق کی تھی۔ بحیثیت وزیر دفاع انہوں نے چین کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے معاہدے پر دستخط کیے۔ موجودہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کی اسرائیلی حملہ میں شہادت کے بعد انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔اس وقت ایران کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ جاری ہے جبکہ پڑوسی مسلم ممالک کے امریکی ٹھکانوں سے ایران پر حملوں کا بھی جواب دیا جارہا ہے۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *