Mon. Mar 23rd, 2026

ٹک ٹاکر بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی: اسلام آباد پولیس

296106 185035192


اسلام آباد میں تھانہ ہمک کی حدود میں ایک پشتو زبان کی خاتون ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جس کے بعد ملزم نے خود بھی خودکشی کر لی۔

تھانہ ہمک میں دائر ایف آئی آر کے مطابق واقعہ لگنم ٹاور کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کی اطلاع ملنے پر وہاں تعینات ایک پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ وہاں پہنچا۔  

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک نوجوان لڑکا زخمی حالت میں ملا جس کے سر پر گولی لگی ہوئی تھی۔ بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ لڑکا اٹک پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق لڑکے نے پہلے اپنی بیوی کو گولی ماری اور بعد ازاں خود بھی خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تین خول اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے، جسے تحویل میں لے کر فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقتولہ خاتون ٹک ٹاکر کی یہ دوسری شادی تھی۔ انہوں نے پہلے شوہر سے خلع لے رکھی تھی۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا اور ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

ادھر تھانہ ہمک پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *