Wed. Mar 25th, 2026

ملک کے سیاسی نقشہ پر بی جے پی کا غلبہ، 14 ریاستوں میں اقتدار – Siasat Daily

TOP 4 17


ہندی بیلٹ سے جنوب کی طرف پیشقدمی، کانگریس محض 3 ریاستوں تک محدود
حیدرآباد 24 مارچ (سیاست نیوز) ملک میں بی جے پی زیراقتدار ریاستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ عرصہ میں بی جے پی نے کئی ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندی بیلٹ کے ساتھ ساتھ جنوبی ہندوستان میں بھی اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔ ملک کی 14 ریاستوں میں بی جے پی برسر اقتدار ہے جبکہ 6 ریاستوں میں حلیف جماعتوں کے ساتھ این ڈی اے حکومت قائم کی گئی ہے۔ کانگریس محض 3 ریاستوں سے محدود ہوچکی ہے۔ انڈیا بلاک کی پارٹیاں 5 ریاستوں جبکہ 2 ریاستوں میں علاقائی پارٹیوں کو اقتدار حاصل ہے۔ بی جے پی نے ہندی ریاستوں سے اقتدار کو توسیع دینے کا آغاز کیا تھا جو اب جنوب اور شمال مشرقی ریاستوں سے توسیع اختیار کرچکا ہے۔ ملک کے نقشہ کا جائزہ لیں تو تمام بڑی ریاستوں میں بی جے پی برسر اقتدار ہے۔ نئی دہلی، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹرا، ہریانہ، اتراکھنڈ، سکم، بہار، اترپردیش، چھتیس گڑھ جیسی اہم ریاستوں میں بی جے پی نے اپنے قدم جمالئے ہیں۔ کانگریس پارٹی تلنگانہ، کرناٹک اور ہماچل پردیش تک محدود ہوچکی ہے۔ ملک میں بی جے پی کی بڑھتی طاقت میں اضافہ اپوزیشن کے لئے چیلنج سے کم نہیں۔1



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *