
(ویب ڈیسک)یورپی یونین اور آسٹریلیا نے طویل مذاکرات کے بعد منگل کو ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت دونوں جانب تجارتی روابط مضبوط ہوں گے اور دفاعی تعاون کے مواقع بڑھیں گے۔
معاہدے میں آسٹریلیا کو کچھ جغرافیائی ناموں کے استعمال کی رعایت دی گئی جبکہ یورپی کار سازوں کے لیے لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کی چھوٹ بھی شامل ہے۔
معاہدے کا مقصد عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران تجارت کو متنوع بنانا اور کمیاب معدنیات کے لیے چین پر انحصار کم کرنا ہے، یورپی یونین کی سربراہ اُرسلَا وان ڈیرلیئن نے کہا کہ یہ تعاون فریقین کی سلامتی کے لیے اہم ہے اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہیں:پاسداران انقلاب نے مذاکرات کے دعوے مسترد کردئیے
چین نے یورپی یونین سے کہا کہ وہ پروٹیکشنزم کے اقدامات ترک کرے اور چین کی ترقی کو غیر جانبدارانہ نظر سے دیکھے، معاہدے کے تحت توقع ہے کہ آئندہ 10 برس میں یورپی برآمدات آسٹریلیا کو ایک تہائی بڑھ جائیں گی، جس سے کاروباری مواقع میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
