Thu. Mar 26th, 2026

کراچی، ٹارگٹ کلنگ میں لیاری گینگ وار سے وابستہ شخص فائرنگ میں ہلاک

chhipa 21753574489 0



کراچی:

شہر قائد میں لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا پولیس نے واقعے کو گینگ وار کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چاکیواڑہ نمبر ایک فٹبال گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان ایک شخص کو اغوا کر کے لائے اور اس کے سر پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔

فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقتول کی شناخت موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور کا رہائشی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *