
(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی ہو گئی،امریکی نیوز چینل نے ٹرمپ کی کارکردگی کا پول سروے جاری کردیا۔
امریکی چینل کے مطابق سروے 20سے 23مارچ 2026کے دوران کیا گیا۔
سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی کارکردگی کو اکثریت نے مسترد کردیا،59فیصد ٹرمپ کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہیں۔
مہنگائی پر ٹرمپ کی کارکردگی کو 71فیصد عوام نے مستردکردیا۔معیشت پر بھی ٹرمپ کو دھچکا لگ گیا، 66فیصد عوام نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔
سروے کے مطابق خارجہ پالیسی پر ٹرمپ کو 62فیصد عوام کی مخالفت کا سامنا ہے۔ایران پالیسی پر بھی عوام ٹرمپ سے مطمئن نہیں، 64فیصد نے کارکردگی مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں:یکم اپریل کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
