
(24 نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی قیادت کے خلاف موقف غلط ثابت ہونے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکو کھری کھری سنا دی ہیں ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر شدید تلخ کلامی ہوئی ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کھری کھری سنا دیں۔
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران پر حملے کے بعد تہران میں رجیم چینج کا نیتن یاہو کا دعویٰ جھوٹا نکلا،ایران کے حوالے سے نیتن یاہو کی تمام قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں، حملے کے بعد نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو جو خواب دکھائے ان میں سے ایک بھی سچ ثابت نہیں ہوا۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو راستے سے ہٹانے کے باوجود ایران کی رجیم تبدیل نہیں ہوئی،سپریم لیڈر کی موت کے بعد ایرانی حکومت مزید مضبوط ہوئی ہے۔
دوسری جانب ایران کےصوبےاصفہان میں رہائشی عمارتو ں پرامریکا اوراسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 7 خواتین اور 7 بچوں سمیت مزید 26 شہری جاں بحق ہوگئے۔
ادھر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو ٹوماہاک میزائلوں کی قلت کا سامنا ہے،گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران امریکی فوج نے 850 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے، امریکی حکام مزید ٹوماہاک میزائل حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان
