
ریاض (24 نیوز) سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر امریکی سرویلنس طیارہ تباہ ہونے کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔
ایران کے سعودی عرب کے ایک فضائی اڈے پر حملے میں امریکی نگرانی کے اہم طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایرانی میزائل حملے میں 15 امریکی فوجی بھی زخمی ہو گئے تھے، جمعہ کے روز سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی حملے میں Boeing E-3 Sentry تباہ ہو گیا تھا۔
یہ ایک ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم طیارہ ہے جو جدید ریڈار کے ذریعے سینکڑوں کلومیٹر دور سے طیاروں اور میزائلوں کا سراغ لگا سکتا ہے اور کمانڈرز کو فضا سے میدانِ جنگ کی حقیقی وقت کی صورتِ حال فراہم کرتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
