
(24 نیوز )عراق میں امریکی خاتون صحافی کو اغوا کر لیا گیا، عراقی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے اغوا کاروں کا تعاقب کرنے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا اور اغوا میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی ضبط کر لی۔
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والی خاتون صحافی کے پاس امریکی پاسپورٹ ہے تاہم عراقی وزارت داخلہ نے صحافی کی شہریت نہیں بتائی، اس میں مزید کہا گیا کہ اغوا میں ملوث افراد کو تلاش کرنے اور صحافی کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی میں ملاقات کرا دی گئی
