
(24 نیوز)اسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو آخری قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسے آخری جنگ قرار نہیں دے سکتے ہیں ۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار کا کہنا ہے کہ وعدہ نہیں کرسکتے کہ یہ اسرائیل کی آخری جنگ ہوگی، دشمن اب بھی اسرائیل کو نشانہ بناسکتا ہے، ہمیں مستقبل میں بھی اپنے دشمنوں کی سازشوں کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہوگی، ہم یہ وعدہ نہیں کرتے کہ یہ آخری جنگ ہو گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کسی معاہدے کے بغیر بھی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے علیحدگی اختیار کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ اسرائیل اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا
