Fri. Apr 3rd, 2026

توانائی بحراندفاتر اور بینکوں کے اوقات کار تبدیلبڑااعلان ہوگیا

news 1775195734 7373



news 1775195734 7373

( سلیم رضا)  بنگلہ دیش کی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے دفاتر اور بینکوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بنگلہ دیشی کابینہ کے نئے فیصلے کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گے.
بنگلہ دیش کے کابینہ کے سیکرٹری نسیم الثانی نے  کہاہے کہ توانائی کے عالمی بحران کے تناظر میں دفتری اوقات کار میں تبدیلیاں آ رہی ہیں، نئے فیصلے کے مطابق دفاتر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، بازار اور شاپنگ مال بھی شام 6 بجے کے بعد نہیں کھلیں گے۔
یہ فیصلہ جمعرات کی شب بنگلہ دیش کی کابینہ کے اجلاس میں کیاگیا جو وزیر اعظم طارق رحمٰن کی زیرصدارت ڈھاکہ میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کیبنٹ روم میں تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد ،اراکین پارلیمنٹ میں اختلافات سامنے آگئے

 بعد ازاں کابینہ سیکرٹری نے وہاں بریفنگ میں اجلاس کے فیصلے کا اعلان کیا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *