Sat. Apr 4th, 2026

بھارت پھر فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف، کوئی ڈرامہ کیا تو کلکتہ تک جائیں گے، خواجہ آصف

khawaja asif1733558455 0


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا اور جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچ جائیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں امن قائم ہونا چاہیے اور برادر ممالک کے درمیان اتفاق ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، تاہم اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی اہم کردارادا کر رہا ہے، دعا کریں پاکستان اپنے کردار میں سرخرو ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دعا کریں خطے میں امن قائم ہو،برادرممالک میں اتفاق ہو۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *