Sun. Apr 5th, 2026

امریکی ایئر مین کی ایران سے بازیابی کا مشن کیسے انجام دیا گیا؟

394147 517768740


ایران کے بہت اندر ایک امریکی فائٹر جیٹ کو شاٹ ڈاؤن کیا گیا، ایک ہائی رسک ریسکیو مشن اور اس کے انجام کی بالکل الگ کہانیاں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ اسے بچا لیا گیا ہے اور اسے سب سے پیچیدہ آپریشنز میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔

جو تفصیلات ہم جانتے ہیں، وہ یہ ہیں۔

ایک امریکی ایف 15 ای فائٹر جیٹ گذشتہ ہفتے ایران کے جنوب مغربی علاقے میں مار گرایا گیا۔ عملے کا ایک رکن، ویپنز سسٹمز آفیسر، ایجیکٹ ہوا اور بچ گیا۔ وہ زخمی تھا، لیکن پھر بھی حرکت کرنے کے قابل تھا۔

اس کے بعد ایک دوڑ شروع ہو گئی۔

امریکی اور ایرانی فورسز دونوں نے اس کی تلاش شروع کر دی۔ اسے زندہ پکڑنے میں دونوں کے لیے پولیٹیکل اور ملٹری اہمیت تھی۔

ایرانی حکام نے مقامی لوگوں اور قبائل کو امریکی ایئر مین کی تلاش میں شامل ہونے کا کہا اور ان کی گرفتاری پر ’بڑا انعام‘ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

وہ کئی دنوں تک پہاڑی علاقوں میں چھپا رہا۔ رپورٹس کہتی ہیں کہ وہ زیادہ تر دشوار گزار راستوں پر رہا اور تلاش سے بچنے کے لیے اونچی جگہوں کی طرف جاتا رہا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر  وہ 2,100 میٹر بلند پہاڑی پر پہنچ گیا۔ امریکی ایوی ایشن اہلکار خطرناک علاقوں میں ایجیکشن کی صورت میں زندہ رہنے، چھپنے اور فرار کے لیے تربیت یافتہ ہوتے  ہیں اور ان کے پاس ریڈیو/جی پی ایس بیکن، پانی، خوراک، فرسٹ ایڈ اور پستول ہوتی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس کا سراغ لگایا اور ایرانی فورسز کو مس لیڈ کرنے کے لیے ڈیسیپشن ٹیکٹیکس استعمال کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پھر اتوار کو امریکہ نے ایک بڑے پیمانے پر ریسکیو مشن شروع کیا۔

درجنوں طیارے۔ سپشل آپریشن فورسز اور دباؤ میں تیز رفتار انخلا۔

امریکی حکام کہتے ہیں کہ وہ اس تک اس وقت پہنچے جب ایرانی فورسز قریب آ رہی تھیں۔ رپورٹس ہیں کہ امریکی فوجیوں نے انہیں دور رکھنے کے لیے فائرنگ بھی کی۔

ٹرمپ کہتے ہیں کہ فضائی اہلکار کو بچا لیا گیا۔ کوئی امریکی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایران ایک مختلف کہانی بیان کرتا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ایرانی حکام کہتے ہیں کہ یہ مشن ’مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا‘۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے تباہ ہوئے اور وہ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ کوئی کامیاب ریسکیو ہوا ہے۔

کچھ ان کنفرمڈ رپورٹس میں ڈیمجڈ یا ابنڈنڈ طیاروں کا بھی ذکر ہے اور آن لائن، مس لیڈنگ ویڈیوز پھیل رہی ہیں، جس سے وریفیکیشن مزید مشکل ہو رہی ہے۔

تو فیکٹس یہ ہیں،

ایک امریکی ائیرمین ایران میں جہاز سے ایجیکٹ ہوا،

ایک ہائی رسک ریسکیو آپریشن ہوا،

نتائج ڈسپیوٹڈ ہیں!

مکمل تصویر ابھی سامنے آنا باقی ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *