Mon. Apr 6th, 2026

 غلطی کی تو عالمی توانائی اور تجارت کا بہاؤ ایک ہی وار سے مفلوج جائے گا، علی اکبر ولایتی کی جوابی وارننگ

news 1775420397 6403



news 1775420397 6403

(ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کی آبنائے ہرمز نہ کھلنے پر  بجلی گھروں پر حملوں کی وارننگ کے جواب میں کہا ہے کہ امریکہ نے غلطی کی تو عالمی توانائی اور تجارت کا بہاؤ ایک ہی وار سے مفلوج جائے گی۔ ولایتی نے بحیرہ احمر مین بھی  بحری ٹریفک روکنے کا اشارہ دیا۔

 علی اکبر ولایتی کی جوابی وارننگ  پر مبنی بیان مین کہا گیا ہے کہ مزاحمتی محاذ کی متحدہ کمان باب المندب کو آبنائے ہُرمز کی طرح دیکھتی ہے ، امریکہ نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو عالمی توانائی اور تجارت کا بہاؤ ایک ہی وار سے مفلوج ہوسکتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے سینیئر مشیر علی اکبر ولایتی کے ساتھ  ایران کے کئی دیگر عہدیداروں نے بھی صدر ٹرمپ کے الٹی میٹم کے جواب میں بیانات دیئے ہیں جن کو ایرانی میڈیا میں شائع کیا گیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی استقامت اور مزاحمت سے ٹرمپ پاگل پن کا شکار  ہیں ، بوکھلاہٹ میں مبتلا امریکی صدر گھٹیا اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ اپنے عوام کی فلاح و بہبود قربان کرکے دوسروں کو دھمکانے والا ٹرمپ پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے ٹرمپ کو مخاطب کرکے اپنے بیان میں لکھا کہ تم جنگی جرائم کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کرسکو گے، تمہارے غیر ذمہ دارانہ اقدامات ہر امریکی خاندان کو زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں، ہمارا پورا خطہ جلنے والا ہے کیونکہ تم نیتن یاہو کے احکامات ماننے پر مصر ہو، موجودہ صورتحال کا واحد حل ایرانیوں کے حقوق کے احترام میں ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے  اتوار کے روز اپنے بیان میں “غیر متوازن رویے”  پر امریکہ سے ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ  کر دیا۔ 

نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا ضمیر زندہ ہوتا تو یہ ادارہ جنگ کے شوقین ٹرمپ کی کھلے عام دھمکیوں پر خاموش نہ رہتا۔

ایرانی مشن نے کہاکہ ٹرمپ کی ایران کے اہم شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دھمکی جنگی جرم کی نیت کا واضح ثبوت ہے ، ایسے سنگین جنگی جرائم کو فوری رُکوانا بین الاقوامی برادری اور تمام ریاستوں کی قانونی ذمہ داری ہے ، کل بہت دیر ہوجائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی صدر”آخری وارننگ” دینے کے بعد کیا کرتے ہیں؟ العربیہ نیوز کی رپورٹ

 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پیر کے روز رات آٹھ بجے تک (واشنگٹن ٹائم) ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی ایک اور دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ نے  اپنے بیان میں ایران کے کسی رہنما کا نام لئے بغیر  آبنائے ہرمز کو بند کرنے والوں کے لئے “باسٹرڈ” کا لفظ بھی لکھا۔ 

 صدر ٹرمپ  نے واضح دھمکی دی ہے  کہ  آبنائے ہرمز نہ کھولی تو  توانائی کے پلانٹ اور سڑکوں پر بنے پل تباہ کئے جائین گے۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر جہنم  جیسی صورتحال پیدا کرنے کی وارننگ دی۔  انہوں نے کہا،   منگل ایران کے لیے “پاور پلانٹ ڈے” اور “برج ڈے “ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کی منگل کو ایران میں  پاور پلانٹ اور پل تباہ کرنے کی دھمکی 

ٹرمپ کے اس جملے کا مطلب یہ لیا جا رہا ہے کہ اب امریکہ  کی فوج ایران  مین بجلی گھروں پر ائیر سٹرائیکس اور میزائل حملے کرے گی اور آمد و رفت کے راستے مسدود کرنے کے لئے شاہراہوں پر بنے پل تباہ کرے گی۔ 

 ٹرمپ نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو زندگی جہنم بنا دی جائے گی۔

ان دھمکیوں کا ایران کی طرف سے بھی “جیسے کو تیسا” جواب آیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ صرف آبنائے ہرمز ہی نہیں بحیرہ احمر میں بھی  اور باب المندب میں بھی بحری جہازوں کی آمدورفت روکی جا سکتی ہے اور اس کے ساتھ اسرائیل سے لے کر کئی عرب ملکوں تک کو ایسی ہی جوابی حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: ابوظبی کی بروج پلانٹ میں تین مقامات پر آگ لگنے کی تصدیق 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *