
(ویب ڈیسک )خلیجی ممالک پر ڈرون و میزائل حملوں کے بعد سعودی عرب، یو اے ای اور کویت کا دفاعی نظام متحرک ہوگیا۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق حالیہ گھنٹوں کے دوران دو ڈرونز کو فضا میں تباہ کردیا گیا تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے علاقے میں ایک ایرانی ڈرون حملے میں ٹیلی کام کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تاہم حکام کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کا دھرنا دینے کا اعلان
ابوظبی کے مصفح صنعتی علاقے میں فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے بعد گرنے والے ملبے سے ایک عمارت متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں گھانا سے تعلق رکھنے والا شخص زخمی ہوگیا۔
یو اے ای حکام کے مطابق ملک کے فضائی دفاعی نظام میزائل اور ڈرون خطرات کا مقابلہ کررہے ہیں۔
ادھر کویتی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنے میں مصروف ہے۔
