Mon. Apr 6th, 2026

جوہری بجلی گھر پر حملے تابکار ی اخراج کا سبب بن سکتے ہیں؛ایران کا آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کو خط

news 1775492444 2163



news 1775492444 2163

(24نیوز) ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر کو خط  لکھ دیا۔

سربراہ ایرانی ایٹمی ایجنسی محمداسلامی نے کہاکہ  ایران کے فعال جوہری بجلی گھر بوشہر کو 4 بار نشانہ بنایا جا چکا ہے، 4اپریل کے حملے میں سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔یہ حملے کسی فعال جوہری ری ایکٹر سے تابکار ی اخراج کا سبب بن سکتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، تابکاری اخراج کےانسانوں اور پڑوسی ممالک پر ناقابل تلافی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،آئی اے ای اے کی جانب سے صرف تشویش کا اظہار ناکافی ہے،حملے روکنے کیلئے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *