Wed. Apr 8th, 2026

ٹرمپ کے خلاف آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت کارروائی کی جائے:امریکی ڈیموکریٹس

news 1775624351 7643



news 1775624351 7643

(ویب ڈیسک)امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت کارروائی کی جائے۔
یہ ترمیم اس صورت میں نائب صدر کو صدر کے اختیارات سنبھالنے کی اجازت دیتی ہے جب صدر اپنے فرائض انجام دینے کے قابل نہ رہیں، اگر نائب صدر اور کابینہ کی اکثریت اس بات پر متفق ہو جائے کہ صدر اپنے منصب کے قابل نہیں رہے، تو وہ کانگریس کو اس بارے میں باضابطہ اطلاع دے سکتے ہیں۔

تاہم اس بات کا کوئی اشارہ نہیں کہ نائب صدر جے ڈی وینس یا کابینہ کے ارکان اس متعلق سوچ رہے ہیں، کئی ڈیموکریٹک قانون سازوں نے ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ نسل کشی جیسے جنگی جرائم کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اتنے خطرناک ہیں کہ انہیں جوہری ہتھیاروں کے کوڈز تک رسائی نہیں ہونی چاہئے۔

کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیوکورتیز نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات نسل کشی کی دھمکی ہیں اور صدر کی ذہنی حالت پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں، ایوانِ نمائندگان کے سینئر ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ روکنے کے لیے ووٹ دیں، ورنہ ٹرمپ ملک کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی،عمران خان کی بہنوں کیخلاف مقدمہ درج

ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ایک پوری تہذیب کو مٹانے کا بیان تشویشناک ہے اور کانگریس کو اس پر فیصلہ کن ردعمل دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ ایوان نمائندگان اس وقت تعطیلات پر ہیں اور 14 اپریل کو دوبارہ اجلاس ہو گا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *