(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ایرانی میڈیا اور دنیا بھر کے میڈیا میں گردش کر رہے ابتدائی شرائط کے مسودوں اور قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موضوع پر باقاعدہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بڑی تعداد میں معاہدوں کے مسودے، فہرستیں اور خطوط گردش کر رہے ہیں۔ گردش کرنے والے مسودوں کا امریکہ ایران مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں۔
صدر ٹرمپ نے مبینہ معاہدوں کے مسودوں کو فراڈ اور جعلی سے بھی بدتر قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا، امریکہ کے لیے صرف بامعنی نکات قابل قبول ہیں۔
ٹرمپ نے بتایا کہ قابل قبول نکات پر خصوصی مذاکرات میں بند دروازوں کے پیچھے (اسلام آباد میں) بحث کی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا، نکات کا صرف ایک گروپ ہے جس کی بنیاد پر ہم نے مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ۔ یہ وہ نکات ہیں جو معقول ہیں اور جن کو آسانی سے چھوڑا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کے الفاظ یہ تھے:
“It is something that is reasonable and can easily be dispense with.
صدر ٹرمپ نے مبینہ نکات کو سی این این کی “فیک نیوز” کے مشابہ قرار دیا جو ان کے بقول کل رات کسی غیر متعلقہ “سورس” کے حوالے سے شائع کی گئی۔ وہ سورس ٹرمپ کے مطابق، خود کو ” گریٹ اتھارٹی” ظاہر کرتے ہوئے کوئی خط لکھنے کی اتھارٹی نہیں رکھتا تھا۔

