Fri. Apr 10th, 2026

برازیل کی لورا کارڈوسو کی ایک اننگز میں نو وکٹیں، ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کر دی

394255 1207261440


برازیل کی کھلاڑی لورا کارڈوسو جمعرات کو مردوں یا خواتین کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہی اننگز میں نو وکٹیں لینے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

لورا کارڈوسو نے افریقی ملک لیسوتھو کے خلاف شاندار سپیل کیا اور اپنے تین اوورز میں 4 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھوٹان کے سونم یشے کے پاس تھا، جنہوں نے 2025 میں مردوں کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میچ میں میانمار کے خلاف صرف 7 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خواتین کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں لورا کارڈوسو نے انڈونیشیا کی روہمالیا روہمالیا کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2024 میں منگولیا کے خلاف 0 رنز دے کر 7 وکٹیں لی تھیں۔

لیسوتھو کے خلاف اس میچ میں برازیل نے مجموعی طور پر 202 رنز بنائے، جس میں روبرٹا ایوری کی (35 گیندوں پر 48 رنز) اور مونیکے ماچاڈو (41 گیندوں پر ناقابلِ شکست 69 رنز) کی شاندار بیٹنگ شامل تھی۔

کارڈوسو کی شاندار بولنگ کا آغاز دوسرے اوور میں ہوا جب فاسٹ بولر نے ہیٹ ٹرک کی۔ اس کے بعد چوتھے اوور میں مزید چار وکٹیں لے کر انہوں نے اپنی وکٹوں کی تعداد سات تک پہنچا دی۔

چھٹے اوور میں مزید دو وکٹیں لے کر انہوں نے ایک اننگز میں نو وکٹوں کا بے مثال کارنامہ انجام دیا۔

آخری وکٹ میریانے آرتور نے حاصل کی، جبکہ لیسوتھو کی ٹیم 6.2 اوورز میں صرف 13 رنز پر آؤٹ ہو گئی، یوں برازیل نے 189 رنز سے بڑی کامیابی حاصل کی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *