Fri. Apr 10th, 2026

مسلمانوں کو بیوقوف بنانا آسان ‘ بی جے پی نے 1000 کروڑ روپئے دئے – Siasat Daily

9awwal


بی جے پی کے سینئر قائدین ہیمنتا بسوا سرما اور سوویندو ادھیکاری سے قریبی تعلقات کا بھی ذکر
مغربی بنگال کے لیڈر ہمایوں کبیر کا ویڈیو ترنمول نے جاری کیا ۔ ای ڈی تحقیقات کا مطالبہ۔ ویڈیو فرضی ۔ ہمایوں کا دعوی

کولکتہ 9 اپریل ( ایجنسیز ) مغربی بنگال میں جاری انتہائی اہمیت کے حامل اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ترنمول کانگریس نے عام جنتا انئین پارٹی کے لیڈر ہمایوں کبیر کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے ۔ پارٹی کا دعوی ہے کہ یہ ایک اسٹنگ آپریشن کے ذریعہ فلمایا گیا ویڈیو ہے ۔ 19 منٹ سے زائد کے اس ویڈیو میں ہمایوں کبیر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کو بیوقوف بنانا بہت آسان ہے ۔ بنگال میں 90 تا 100 فیصد مسلمان ممتابنرجی کے ساتھ ہیں اور انہیں کو ووٹ دیتے ہیں۔ وہ مسلمانوں کو ممتابنرجی سے دور کرنے کی مہم پر کام کر ر ہے ہیںاور اپنی پارٹی کے ساتھ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کیلئے انہیں بھاری رقومات کی ضرورت تھی ۔ ہمایوں کبیر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کے قائدین نے انہیں دہلی سے رابطہ کرتے ہوئے 1000 کروڑ روپئے فراہم کئے ہیں تاکہ وہ ممتابنرجی کے خلاف مسلمانوں میں مہم چلاسکیں اور مسلمانوں کو ترنمول کانگریس سے دور کیا جاسکے ۔ اس ویڈیو میں ہمایوں کبیر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ان کے بی جے پی کے سینئر قائدین چیف منسٹر آسام ہیمنتا بسوا سرما اور بنگال کے قائد اپوزیشن سوویندو ادھیکاری سے بہت قریبی تعلقات ہیں اور انہوں نے بھی بی جے پی سے ان کی بات چیت کروانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے اس ویڈیو کی اجرائی کے بعد سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوگیا ہے ۔ ترنمول کانگریس نے یہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اس معاملے میں ای ڈی اب تک حرکت میں کیوں نہیں آئی ہے ۔ اس ویڈیو میں بہت بھاری رقم کا تذکرہ کیا گیا ہے اور اس معاملہ کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے تحقیقات کروائی جانی چاہئے ۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ ویڈیو جاری کیا گیا اور ہمایوں کبیر کے خلاف یہ سنگین الزامات عائدکئے گئے ہیں۔ اس ویڈیو میں ہمایوں کبیر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ وہ ممتابنرجی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوتا ہے اور وہ خود بھی کامیاب ہوجاتے ہیں تو انہیں ڈپٹی چیف منسٹر بنایا جاسکتا ہے ۔ ہمایوں کبیر نے اس ویڈیو کے معاملہ پر رد عمل ظاہر کرکے اس کے فرضی ہونے کا دعوی کیا اور کہا کہ آج کے دور میں مصنوعی ذہانت کے ذریعہ اس طرح کے ویڈیوز تیار کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور اس ویڈیو میں کسی طرح کی سچائی نہیں ہے ۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *