مناما۔ 9 اپریل (ایجنسیز) بحرین نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیل جنگ میں دو ہفتے کیلئے بندش پر اتفاق کے بعد اپنی فضائی حدود کو عمومی کمرشل پروازوں کیلئے کھول دیا ہے۔ بحرین کی خبر رساں ایجنسی نے اس بحرینی اعلان کو چہارشنبہ کو رپورٹ کیا ہے۔خلیج کے اس ملک نے اپنی فضاؤں کو جنگ کی وجہ سے بند کر دیا تھا۔ کہ ایرانی میزائل حملوں کی وجہ سے بحرین کی فضاؤں میں پروازوں کو خطرات لاحق ہو گئے تھے۔ مگر جنگ بندی کے محض چند گھنٹے بعد ہی پروازوں کیلئے فضاؤں کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔I/H
بحرین کی سول ایشی ایشن کی کوشش ہے کہ فضائی سفر کو بلا تعطل اور محفوظ تر بنانے کو یقینی بنائے۔ اس کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ یاد رہے بحرین میں امریکہ کے پانچوں بیڑے کی موجودگی کی وجہ سے امریکہ ایران جنگ میں بحرین کو ایرانی میزائل حملوں کا مسلسل سامنا رہا، جس سے امریکی اڈے بحرین کیلئے خطرے کا ذریعہ بنے رہا۔ تاہم اب جنگ بندی ہو گئی ہے۔
