Sat. Apr 11th, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفدکے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

news 1775890727 3671



news 1775890727 3671

(اویس کیانی، انور عباس)اسلام آباد ٹاکس 2026 کے لیے امریکی اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیاجس کی دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں وفد خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ایئر بیس پہنچا،امریکی وفد میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔

امریکی وفد کا نور خان ایئر بیس پر اعلیٰ سطحی استقبال کیاگیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی’‘تلخ فون کال‘‘ کے بعد نیتن یاہو لبنان جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے اور دنیا میں دیرپا امن و استحکام کے لیے امریکی عزم کو سراہااورفریقین کو پائیدار اور دیرپا حل کی جانب لے جانے میں سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد ٹاکس کے لیے دارالحکومت میں سفارتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

 قبل ازیں رات گئے مذاکرات کیلئے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیاتھا، اسپیکر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد میں وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *