Mon. Apr 13th, 2026

سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے کیخلاف امام کعبہ کا انتباہ – Siasat Daily

the siasat daily placeholder


نمازیوں کو ثابت قدم رہنے اور دنیاوی امورمیں الجھنے سے بچنے کی تلقین

ریاض۔ 12 اپریل (کے این واصف)سوشیل میڈیا کے ذریعہ غیر مصدّقہ اطلاعات پر مشتمل افواہیں پھیلانا ایک عام مشغلہ ہوگیا ہے۔ خصوصاً جب دنیا سنگین حالات سے گزر رہی ہیں افواہین معاشرے کیلئے شدید نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔اس سلسلہ میں حرم مکی کے امام شیخ صالح بن حمید نے سوشل میڈیا پر افواہوں اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے ان تمام لوگوں پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو اس میں ملوث ہوں یا انہیں بڑھاوا دیتے ہیں۔خطبہ جمعہ دیتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کسی شخص کا حقیقی کردار مشکل وقت میں ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے نمازیوں کو ثابت قدم رہنے اور دنیاوی امورمیں الجھنے سے بچنے کی تلقین کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹی معلومات پھیلانے سے نہ صرف افراد اور معاشرے کو نقصان پہنچاتا بلکہ اس سے گناہ کا بوجھ بھی بڑھتا ہے۔انہوں نے معاشرے پر زور دیا کہ وہ عوامی رائے سے قطع نظر، سچائی اور اصول پسندی کو برقرار رکھیں۔سعودی حکام نے بار بار ایسے انتباہات جاری کیے ہیں جن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افواہیں پھیلانا خصوصا جو امنِ عامہ کو متاثر کرتے ہیںایک سنگین جرم ہے۔حکام نے عوام پر زور دیا کہ وہ معلومات کیلئے مصدقہ سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔ بے بنیاد مواد کے ساتھ انگیج ہونے یا اسے شیئر کرنے سے گریز کریں۔ جو لوگ اس طرح کے مواد کو ری پوسٹ یا اسٹور کرتے ہیں انہیں بھی قانونی طور پر جوابدہ ٹہرایا جا سکتا ہے۔AJ



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *