
( ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
امریکی محکمہ جنگ (پینٹاگون) کے مطابق خصوصی پینل نے تحقیقات کا ایک بڑا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، محکمہ جنگ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تحقیقات کے دوران تمام اعلیٰ امریکی فوجی اور سویلین رہنماؤں کے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس عمل کے دوران 90 لاکھ سے زائد دستاویزات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سفارتکاری کامیاب؟ ایران نے سچ بتا دیا
امریکی محکمہ جنگ کا کہنا ہے کہ ان کا عزم امریکی عوام کو ایک شفاف اور جامع رپورٹ پیش کرنا ہے، جبکہ حتمی رپورٹ آئندہ چند ماہ میں جاری کر دی جائے گی۔ اس رپورٹ میں افغانستان انخلا کی ناکامیوں اور اس وقت کیے گئے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ شامل ہوگا۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے افغانستان سے ہونے والے انخلا کی تحقیقات کا حکم دیا تھا تاکہ اس عمل میں ہونے والی کوتاہیوں کا تعین کیا جا سکے۔
