Mon. Apr 20th, 2026

ایران کیساتھ بات چیت کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہوگا:ٹرمپ – Siasat Daily

trump 1


نیویارک،19 اپریل ( یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہیکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے ان کی ٹیم کل اسلام آباد پہنچ رہی ہے ۔ ایران کے ساتھ بات چیت کا دوسرا دور منگل کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ہوسکتا ہے پاکستان جاؤں لیکن ابھی اس معاملے میں جلدی نہیں ہے۔ ایک پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ میرے نمائندے مذاکرات کیلئے اسلام آباد جا رہے ہیں جو کل شام تک وہاں ہوں گے ۔ ہم ایران کو ایک منصفانہ اور قابلِ قبول پیشکش دے رہے ہیں، امید کرتے ہیں وہ ہماری تجاویز قبول کرے گا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ہم تمام بجلی گھروں اور پلوں کو تباہ کر دیں گے ، اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو انہیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جائے گا، اب وقت آ گیا ہے ایران کی لڑائی ختم کی جائے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو وہ کام کروں گا جو 47سال میں کسی صدر نے نہیں کیا۔ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ کیا جو عجیب بات ہے ، امریکہ کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہورہا ہے۔ یہ سب ایرانی پاسداران انقلاب کی وجہ سے ہورہا ہے ۔ بندرگاہ بند ہونے سے ایران کو 500ملین کا نقصان ہورہا ہے ۔ ہمیں یقین ہے ہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔ ایران کے ساتھ معاہدہ کسی نہ کسی طریقے سے ، دوستانہ یا مشکل طریقے سے ہوگا۔ منگل کو اسلام آباد میں اسٹیو وٹکوف اور جیراڈ کشنر مذاکرات میں شامل ہوں گے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو اسلام آباد پہنچے گی۔ امریکی چینل نے رپورٹ کیا کہ معاملات ٹھیک رہے اور ٹرمپ پاکستان جانے پر راضی ہوئے تو ایرانی صدر بھی پاکستان جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اور ایرانی صدور پاکستان گئے تو ان کا اجلاس ہوگا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے جائیں گے۔ A/H
امریکی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایران کی جانب سے باضابطہ طور پر وفد بھیجنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *