Tue. Apr 21st, 2026

ایران کے نیوکلیر پروگرام پر اختلافات برقرار، میزائل پروگرام مذاکرات کا حصہ نہیں – Siasat Daily

TOP 14 14


تہران ۔ 20 اپریل (ایجنسیز) سینئر ایرانی ذرائع نے کہا ہے کہ ایرانی دفاعی صلاحیتوں سے متعلق امور بشمول میزائل پروگرام پر مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔ ایرانی و اسارئیلی میڈیا نے رائٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سینئر ایرانی ذرائع نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے باوجود نیوکلیر پروگرام پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو میں ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں، خصوصاً اس کے میزائل پروگرام پر کسی بھی قسم کی کوئی بات نہیں ہو سکتی، یہ کسی صورت بھی امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں ہوں گی۔ ایرانی ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز پر امریکہ کی جانب سے جاری ناکہ بندی امن مذاکرات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ دوسری جانب آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران کے ہتھیار سازی کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور ایران کے ان تمام اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اسرائیل کے خلاف ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو رہے تھے۔ اسرائیل کے مطابق ان حملوں سے ایران کی بیلسٹک میزائل تیاری کی صلاحیت کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور فی الحال وہ نئے میزائل تیار کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ جمعہ کے روز صحافیوں کو دی گئی ایک بریفنگ میں سینئر فوجی حکام نے کہا کہ ان کی ابتدائی جائزوں کے مطابق ایران جلد ہی اپنی کچھ پیداواری صلاحیتیں بحال کرنے کی کوشش کرے گا۔ E/F



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *