Sun. Apr 26th, 2026

چین کا اہم فیصلہ   ایران سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا

news 1777016563 5304



news 1777016563 5304

( ویب ڈیسک )چین نے غیر مستحکم اور سنگین سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو ایک بار پھر ایران سے فوری انخلاء اور محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہونے کا انتباہ جاری کر دیا۔

ایران میں موجود چینی سفارت خانے اور ایران میں قائم قونصل خانوں کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایران کی فضائی حدود کے بعض حصے پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، تاہم خطے کی مجموعی صورتِ حال اب بھی نازک، پیچیدہ اور غیر یقینی ہے۔

چینی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ احتیاط برتیں، حساس مقامات خصوصاً ریاستی اور عسکری تنصیبات سے دور رہیں اور جلد از جلد ملک چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

 یہ بھی پڑھیں:1 کروڑ ڈالر انعام!امریکا  نے بڑا اعلان کر دیا
 چین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جو شہری ایران میں موجود رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، انہیں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں مقامی حکام سے فوری رابطہ کرنا چاہیے اور چینی سفارتی مشنز سے مدد حاصل کرنی چاہیے۔

چینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری ہدایات کے باوجود ایران کا سفر کرنے والے شہریوں کو شدید سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ایسے حالات میں انہیں قونصلر معاونت حاصل کرنے میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

اس سے قبل بھی چینی حکام نے 27 فروری کو اسی نوعیت کا انتباہ جاری کیا تھا، جو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز سے ایک روز قبل سامنے آیا تھا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *