Sun. Apr 26th, 2026

عازمین حج کیلئے کمیٹی کی بسوں سے ہی ایرپورٹ پہنچنا لازمی نہیں – Siasat Daily

haj huse 1


24 گھنٹے قبل کمیٹی سے رجوع ہو کر سفری دستاویزات کے حصول کی سہولت
حیدرآباد۔25اپریل(سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی کے توسط سے روانہ ہونے والے عازمین حج کے لئے لازمی نہیں ہوگا کہ وہ حج ہاؤز میں قیام کرتے ہوئے حج ہاؤز کے ذریعہ روانہ ہونے والی بسوں کے ذریعہ ہی ائیر پورٹ کے لئے پہنچیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کئے گئے سرکیولر میں واضح کیا گیا ہے ریاستی حج کمیٹی عازمین حج کے سفری دستاویزات اور مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی ’’حج کٹ‘‘ 24 گھنٹے قبل عازمین حج کے حوالہ کریں جو کہ کوورنمبر میں شامل ’’ہیڈ‘‘ یا ان کا کوئی نمائندہ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر سے رجوع ہوتے ہوئے حاصل کرسکتا ہے۔ تلنگانہ حج کمیٹی جو کہ حج ہاؤز میں ’حج کیمپ‘ کے قیام کے انتظامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کئے جانے والے اس سرکیولر کے بعد یہ ضروری نہیں ہے کہ عازمین حج 48گھنٹے قبل حج ہاؤز پہنچ کر رپورٹ کریں یا ان کی روانگی سے قبل ہی ان کے سفری دستاویزات بشمول پاسپورٹ ‘ ویزا کے علاوہ دیگر حوالہ کئے جائیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا ‘ مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے جاری کئے گئے سرکیولر نمبر 34 کے مطابق اب عازمین حج 24 گھنٹے قبل حج کمیٹی سے رجوع ہوتے ہوئے اپنے سفری دستاویزات کے علاوہ ’حج کٹ‘ حاصل کرسکتے ہیں ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے احکامات کے مطابق جو عازمین حج اپنے گھر سے راست ائیرپورٹ پہنچنے کے خواہاں ہیں وہ کم از کم 6گھنٹے قبل ائیر پورٹ پہنچ جائیں ۔ بتایاجاتاہے کہ ریاستی حج کمیٹیوں کو حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے روانہ کئے گئے مکتوب میں اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حج کمیٹی سے 24 گھنٹے قبل رجوع ہونے والے عازمین حج یا ان کے نمائندوں کو سفری دستاویزات حوالہ کرنے کے علاوہ انہیں ’حج کٹ‘ بھی حوالہ کردیں تاکہ وہ اپنے گھر سے ہی ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوسکیں۔حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی ’حج کٹ‘ میں ’’حج سویدھا ایپ‘‘ سے مربوط اسمارٹ واچ ‘ چارجر کے علاوہ لگیج کے لئے اسٹیکرس موجود رہیں گے جو کہ عازمین حج خود یا اپنے کسی نمائندہ کو روانہ کرتے ہوئے حج کمیٹی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے حج کیمپ میں ایمگریشن‘ کسٹمس کے علاوہ بیاگیج اسکریننگ کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے اور اس سلسلہ میں مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس بات کی درخواست کی گئی ہے کہ حسب روایت تلنگانہ حج کمیٹی کو حج ہاؤز پر ہی روانگی کے امور کی تکمیل کی اجازت دی جائے لیکن اس سلسلہ میں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 27اپریل تک مرکزی شہری ہوا بازی کی جانب سے جواب موصول ہونے کی توقع ہے لیکن اس کے باوجود بھی اگر کوئی عازم حج راست اپنے گھر سے ہی ائیر پورٹ پہنچنے کے خواہشمند ہیں تو وہ 24 گھنٹے قبل حج کمیٹی سے اپنے سفری دستاویزات اور حج کٹ حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے اور انہیں حج ہاؤز سے روانہ ہونے والی بس کے ذریعہ ہی ائیر پورٹ پہنچنا لازمی نہیں ہوگا۔3/A/b



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *