Wed. Apr 29th, 2026

Qatar to host FIFA Under-17 World Cup 2026

untitled 2026 04 29t192210 9101777472548 0


قطر کو ایک بار پھر عالمی فٹبال کے بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی، قطر نومبر دسمبر میں منعقد ہونے والے  فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ٹورنامنٹ نوجوان فٹبالرز کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ٹورنامنٹ 19 نومبر سے شروع ہو کر 13 دسمبر 2026 تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ ایونٹ فیفا کے نئے سالانہ نظام کا حصہ ہے جس کے تحت انڈر 17 ورلڈ کپ اب ہر سال منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ ہر دو سال بعد کھیلا جاتا تھا، تاہم اب اسے وسعت دیتے ہوئے ٹیموں کی تعداد بھی 24 سے بڑھا کر 48 کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 2025 میں ہونے والے پہلے ایڈیشن میں پرتگال نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2026 ایڈیشن میں نئی ابھرتی ہوئی ٹیموں اور کھلاڑیوں پر نظریں مرکوز ہوں گی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *