Thu. Apr 30th, 2026

کراچی، طلبہ و طالبات کو آن لائن منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

police operation1770944368 0



کراچی:

شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے طلبہ و طالبات کو آن لائن منشیات فروخت کرنے میں ملوث ملزم احمد علی عرف زیشان کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے سیکٹر بی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی جس میں 750 سے زائد ڈانسنگ پلز ، 250 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس شامل ہے۔ 

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈانسنگ پلز اور دیگر منشیات آن لائن فروخت کرتا تھا جبکہ برآمد کی جانے والی منشیات مرد اور خواتین سمیت اسکول ، کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ کو فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔

جبکہ گرفتار ملزم انکشاف کیا کہ وہ بلوچستان سے کمپیوٹر پارٹس کے اندر خفیہ خانوں میں ڈانسنگ پلز آئس اور ویڈ منگواتا ہے۔ 

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *