
(24نیوز) برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بدترین شکست ہو گئی۔
ریفارم پارٹی 401سیٹیں جیت کر سب سے آگے جبکہ حکمران لیبر پارٹی 253نشستوں پر کامیاب ہوئی، 260سیٹیں ہار گئی۔
اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی 256 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، لبرل ڈیموکریٹس کی 251اور گرین پارٹی کی 53نشستیں ہیں۔
برطانیہ کے انتخابات میں پہلی بار لیبر یاکنزرویٹو کے علاوہ تیسری جماعت جیتی ۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو کسی انتشار میں نہیں دھکیل سکتا ، 2024میں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا تھا ۔
