Sun. May 10th, 2026

کراچی: لڑکی نے فون کرکے بلایا، بائیک سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے مار دیا

2722048 firingxx 1728561415



 کورنگی گودام چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے  کورنگی میرانی چوک  ٹپال کمپنی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18سالہ ماجد علی ولد محمد رمضان  جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس نے موقع پر پہنچ کر  لاش کو ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ کورنگی صنعتی ایریا ناصر محمود نے بتایا کہ مقتول   لغاری برادری سے تعلق رکھتا تھا، جو  کہ  پیشے سے بطور ڈٖرائیور کنٹینر چلاتا تھا اور  اسکی آبائی رہائشی گوٹھ خمیسو خان ڈہری تحصیل مورو   ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز  بتائی گئی۔

پولیس  کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ساتھی محمد صالح ولد رسول بخش بھی تھا جو کینٹینر چلاتا ہے۔ دونو ایک ساتھ رہتے تھے۔۔ ابتدا اطلاع کے مطابق مقتول کی مظہر  نامی  شخص کی بہن کے ساتھ دوستی تھی۔

لڑکی کے گھر والوں کو اس بارے میں اطلاع ہوئی جس پر دونوں فریقین کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا، تاہم بعد ازاں معاملہ طے پا گیا اور صلح ہوگئی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مقتول سے فاطمہ نامی لڑکی کی  دوستی  تھی۔

گزشتہ روز  فاطمہ نامی لڑکی نے  مقتول کو ملنے کے لیے بلایا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان  نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے  9mm کے 3 خالی خول بھی برآمد کرلیے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *