Mon. May 11th, 2026

 ایران کے تمام اہداف کو نشانہ بنایا تو دو ہفتے لگیں گے ٹرمپ

news 1778435303 5230



news 1778435303 5230

(ویب ڈیسک)  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنا یہ مؤقف دہرایا ہے کہ ایران فوجی لحاظ سے شکست کھا چکا ہے  لیکن  اس کا مطلب یہ نہیں کہ صورت حال مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ  ایران میں  تمام اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکہ کو صرف 2 ہفتے درکار ہوں گے۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ باتیں  ایک انڈیپنڈنٹ جرنلسٹ شریل ایٹکن سن کے ساتھ  انٹرویو میں کہیں۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں نمایاں پیش رفت ہو ئی ہے۔ امریکہ نے ایران میں اب تک تقریباً 70 فیصد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ البتہ انہوں نے تسلیم کیا کہ اہداف اب بھی موجود ہیں، جنہیں ضرورت پڑنے پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا، اگر  کارروائی کرنا پڑی تو  دو ہفتوں میں تمام اہداف کو مکمل طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

سوالات کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے ذہن میں شاید صورت حال کو مختلف انداز میں دیکھتا ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ فوجی لحاظ سے شکست کھا چکا ہے۔ لیکنساتھ ہی ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ معاملہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے، بلکہ یہ صرف آخری مراحل ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: کویت پر ڈرونز کا ایک اور حملہ 
اسی انٹرویو میں  ٹرمپ نے نیٹو پر بھی تنقید کی اور اسے  ”پیپر ٹائیگر“ قرار دیا اور کہا کہ مغربی اتحاد کے اتحادی ایران کے خلاف کارروائی میں امریکہ کا ساتھ دینے میں ناکام رہے ہیں۔ نیٹو   اتحاد توقع کے مطابق کردار ادا نہیں کر سکا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کی جانب سے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تازہ تجاویز پر ردعمل دیا جا رہا ہے  اور خطے میں کشیدگی  بڑھی ہوئی ہے۔ آج ہی متحدہ عرب امارات، کویت پر ڈرون حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ 

 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والی جنگ میں 40 روز بعد پاکستان کی ثالثی  کے نتیججہ میں 8 اپریل کو عارضی جنگ بندی ہوئی۔ اس کے بعد اب تک  اسلام آباد میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہونے والے شروع ہونے والے  مذاکرات کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وجے نے استعفیٰ دے دیا





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *