Thu. May 14th, 2026

سونے کی چین نہ دینے پر نئی نویلی بھارتی دلہن قتل

news 1778744732 4885



news 1778744732 4885

(24 نیوز)بھارت میں ظالم سسرالیوں نے شادی میں سونے کی چین نہ دینے پر بہو کو بےدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 23 سالہ سنجو کماری کی شادی  ونود پال نامی شخص سے ہوئی تھی۔

 سنجو کے والدین نے بیٹی کی شادی اپنی استطاعت سے زیادہ دھوم دھام سے کی جس میں انہوں نے بیٹی کو جہیز میں 4 لاکھ روپے نقد، موٹر سائیکل، فریج، فرنیچر، برتن سمیت سسرالیوں کو تحفے بھی دیے۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دلہے کے گھر والوں نے شادی والے دن جہیز میں سونے کی چین کی ڈیمانڈ بھی کی جس پر سنجو کے گھر والوں نے جلد دینے کا وعدہ کیا۔

اس حوالے سے سنجو کے بھائی شیوم نے بتایا کہ میری بہن کو سسرالیوں کی جانب سے طعنے دیے جاتے تھے کہ شادی دھوم دھام سے کی لیکن ایک سونے کی چین نہ دے سکے.

  شوہر اور ساس سسر سمیت نند سنجو کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور  گھر والوں سے بھی رابطہ  نہیں کرنے دیتے تھے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں جانور ذبح کرنے پر نئی پابندیاں عائد

شیوم کے مطابق اس نے اپنے بہنوئی وینود سے رابطہ کیا اور سنجو کے گھر آنے کا پوچھا  جس پر سنجو کی ساس کی جانب سے فون چھینتے ہوئے کہا گیا کہ اب تمھاری بہن زندہ نہیں آئے گی اس کی لاش نکلے گی، فون کال پر اپنی بہن کی چیخ و پکار سنی اور پھر کال کٹ گئی۔ 

اہلخانہ کا الزام ہے کہ سنجو کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور ہر قسم کے ثبوت کو ختم کرنے کے لیے اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سنجو کے گھر والوں کی جانب سے سسرال والوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ساس کو گرفتار کرلیا جب کہ مقدمے میں نامزد مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ساس سمترا دیوی نے دعویٰ کیا کہ سونے کی چین کو لے کر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سنجو نے خودکشی کرلی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *