
(ویب ڈیسک )چین میں پیٹرول کی طلب میں کمی آگئی اور پیٹرول کی کھپت میں 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پیٹرول کی کھپت میں کمی کی وجہ ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل مہنگا! شہریوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا
اس کے علاوہ کھپت میں کمی کی ایک وجہ چینی حکومت کی جانب سے پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کرنا بھی ہے۔
دوسری جانب بھارت میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جہاں چار سال بعد پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل اور پٹرول دونوں کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے، جو کہ خام تیل میں تقریباً 50 فیصد اضافے کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے۔
نئی قیمتوں کے بعد نئی دہلی میں ڈیزل 90.67 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول 97.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے، جو مئی 2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
