Sat. May 16th, 2026

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند ؛ سپریم کورٹ کا حکم آگیا

news 1778926519 9002



news 1778926519 9002

(ویب ڈیسک) سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اتوار 17 مئی 2026 کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی ۔
  سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیاہے کہ تقویمِ ام القریٰ کے مطابق ہفتہ 18 اپریل 2026ء شوال 1447ھ کا تیسواں دن تھا جس سے اس ماہ کی تکمیل ہوئی اور اتوار 19 اپریل 2026ء ذوالقعدہ 1447ھ کی پہلی تاریخ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
اس بنیاد پر سپریم کورٹ کے بیان میں مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اتوار کی شام ذوالحجہ کا چاند تلاش کریں،جو تقویمِ ام القریٰ کے مطابق ذوالقعدہ کی تیسویں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ذوالقعدہ 1447ھ کی انتیس تاریخ ہو گی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *