Sat. May 16th, 2026

تامل ناڈو  کی نئی حکومت میں وجے وزیر داخلہ بن گئے

news 1778954356 1609



news 1778954356 1609

(ویب ڈیسک) تامل ناڈو میں وزیر اعلیٰ وجے نے اپنی کابینہ کے وزرا میں محکمے بانٹ دیئے ہیں۔ وجے خود وزیر داخلہ بھی بن گئے ہیں، یعنی پولیس اور امن و امان قائم رکھنے والے دیگر محکمے، انسداد منشیات کے ادارے، ایکسائز کے محکمے کو  خود وجے کے کنٹرول  کریں گے۔

بھارت کے میڈیا میں آج سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق  تامل ناڈو میں نئی  اتحادی حکومت میں وزراء کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ محکمہ داخلہ وزیر اعلیٰ وجے نے اپنے پاس رکھا
تامل ناڈو لوک بھون نے وزیر اعلیٰ جوزف وجے سمیت 10 وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ وجے محکمہ عوامی فلاح، جنرل ایڈمنسٹریشن، پولیس، خواتین اور  نوجوانوں کی  بہبود  کے محکمے سنبھالیں گے۔
تامل ناڈو کے نومنتخب وزیر اعلیٰ جوزف وجے کی سفارش پر گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے ریاست کی نئی کابینہ میں قلمدانوں کی تقسیم کر دی۔ لوک بھون کی جانب سے ہفتہ (16 مئی) کو جاری آفیشیل لسٹ کے مطابق  ادھو ارجن کو تعمیرات عامہ اور محکمہ ترقیٔ کھیل کی ذمہ داری ملی ہے اور کے اے سینگوٹین محکمہ مالیات سنبھالیں گے۔ اسی طرح کے جی ارون راج کو محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ محکمہ خاندانی بہبود اور پی وینکٹ رمنن کو محکمہ فوڈ و سول سپلائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ محکمہ توانائی و قانون کی ذمہ داری آر نرمل کمار کے سپرد کی گئی ہے۔

اداکار وجے نے ریاست تامل ناڈو کے انتخابات سے کچھ ماہ پہلے اپنی سیاسی جماعت بنائی تھی۔  ریاستی انتخابات میں وجے کی ‘ٹی وی کے’ پارٹی 108 نشستیں حاصل کرکے واحد بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی  لیکن اسے حکومت بنانے کے لئے دو کمیونسٹ پارٹیوں، کانگرس اور  ایک اور چھوٹی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فروری 2024 میں بنائی گئی وجےکی جماعت ٹی وی کے تامل ناڈو میں 234 میں سے108 نشستیں جیتنے میں  کے بعد حکومت بنانے کے لئے  وجے کو 118 نشستیں درکار تھیں جو کہ انہیں حلیف جماعتوں کی مدد سے حاصل ہوگئی ۔

اب وزیر اعلیٰ وجے نے اپنے لئے  ہوم ڈیپارٹمنٹ رکھا ہے۔ تامل ناڈو میں ہوم ڈیپارٹمنٹ بنیادی طور پر درج ذیل اہم ترین محکموں، ایجنسیوں اور امور کا انچارج ہوتا ہے:
  لاء اینڈ آرڈر اور سیکورٹی کیلئے تامل ناڈو پولیس  ہے جو ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے اور  کرائم کنٹرول کا کام کرتی ہے۔  پولیس فورس کی انتظامیہ براہ راست وزیر داخلہ کے ماتحت ہوتی ہے۔
نارکوٹکس انٹیلیجنس بیورو (NIB): منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف کارروائیاں دیکھنے کا ادارہ ہے۔
  پبلک ایڈمنسٹریشن اور سول سروسز  کا ڈیپارٹمنٹ  آل انڈیا سروسز جیسے کہ آئی اے ایس (IAS)، آئی پی ایس (IPS) اور دیگر اعلیٰ افسران کی تعیناتیاں اور تبادلے کرتا ہے
  ہنگامی خدمات اور جیل خانہ جات  کا ادارہ حادثات میں ہنگامی مدد  اور جیلوں کے انتظامات سنبھالنے کا کام کرتا ہے۔
فائر اینڈ ریسکیو سروسز  کا ڈیپارٹمنٹ  آگ بجھانے والے عملے اور قدرتی آفات کے دوران ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کرتا ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *