Mon. May 18th, 2026

یو اے ای میں یکم تاریخ کو تنخواہ کی ادائیگی لازمی قرار نیاقانون منظور

news 1779111731 3136



news 1779111731 3136

(24 نیوز )متحدہ عرب امارات کی وزارتِ محنت نے نجی شعبے کی کمپنیوں کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت تمام ملازمین کو ہر ماہ کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ مہینے کی پہلی تاریخ تک ادا کرنا لازمی ہوگا۔

وزارتِ محنت کے مطابق مقررہ وقت پر تنخواہیں ادا نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلی تاریخ گزرنے کے بعد تنخواہ کی عدم ادائیگی کو سسٹم میں تاخیر تصور کیا جائے گا، جس پر متعلقہ اداروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

وزارت کے مطابق اس نئے اقدام کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا اور بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ کارکنوں کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ نئی پالیسی صرف نجی شعبے کی کمپنیوں پر لاگو ہوگی، جبکہ سرکاری ادارے اس قانون کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :’’ سائیکو‘‘ کا ٹریلر جاری، بڑی عید پر ریلیز ہوگی





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *