Tue. May 19th, 2026

 پیٹرول 98.64ڈیزل 91.58 روپے!نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

news 1779163627 1073



news 1779163627 1073

(ویب ڈیسک )بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی اتنا ہی اضافہ کیا گیا ہے، نئے اضافے کے بعد دہلی میں پیٹرول 98.64 روپے اور ڈیزل 91.58 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران سے متعلق کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:افسوسناک واقعے نے امریکہ کو ہلا دیا

بھارت دنیا میں تیل درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے اور عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہِ راست بھارتی معیشت اور عوام پر پڑ رہے ہیں۔

بھارتی سرکاری آئل کمپنیاں شامل ہیں، ملک بھر میں ایندھن کی قیمتوں کا تعین کرتی ہیں۔

یہ اضافہ گزشتہ جمعے کو کیے گئے 3 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی وزارتِ تیل کے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری آئل کمپنیاں ایندھن کی فروخت پر روزانہ اربوں روپے کا نقصان برداشت کررہی ہیں، جبکہ فی الحال حکومت کی جانب سے کسی مالی امداد کا اعلان نہیں کیا گیا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *