Wed. May 20th, 2026

سبی کے پہاڑی علاقے میں نایاب چیتے کی موجودگی، محکمہ جنگلات نے الرٹ جاری کردیا

leopard1779314084 0



کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع سبی کے قریب ڈھاڈر کے علاقے مشکاف میں نایاب نسل کے چیتے (تیندوے) کی موجودگی کی اطلاع سامنے آنے کے بعد محکمہ جنگلات نے مقامی آبادی اور مالداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع دشوار گزار پہاڑی سلسلے “ریخبی” میں نایاب قسم کا چیتا دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ڈھاڈر شہر سے بائیں جانب کچھ فاصلے پر واقع ہے جہاں بلند و بالا پہاڑ اور ویران علاقے جنگلی حیات کے لیے موزوں سمجھے جاتے ہیں۔

حکام کے مطابق چیتے کی موجودگی کے بعد مقامی مالداروں اور چرواہوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مویشی چرانے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور رات کے اوقات میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ کسی ممکنہ حملے یا نقصان سے بچا جا سکے۔

محکمہ جنگلات نے علاقے کی نگرانی بڑھاتے ہوئے چیتے کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ مقامی افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ جنگلی جانور کو نقصان پہنچانے کے بجائے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *