Sun. May 24th, 2026

امریکہ کے مطالبات میں ہر روز نیا اضافہ، ایران کی شکایت – Siasat Daily

flash


امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کا ایران پر نئے حملے کرنا زیر غور، پاکستان کی ثالثی کی کوششیں تیز

تہران ۔ 23 مئی (ایجنسیز) ایران نے کہا ہے کہ امریکہ ’’حد سے زیادہ مطالبات‘‘ کر رہا ہے جبکہ ایران پر نئے امریکی حملوں کی قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔ ادھر پاکستان ایک بار پھر ثالثی کی کوششوں میں تیزی لے آیا ہے۔ اہم عالمی خبروں کی لائیو اپ ڈیٹس۔ ایرانی میڈیا نے ہفتہ کے روز امریکہ پر الزامات عائد کیے کہ وہ ایران سے ’’حد سے زیادہ مطالبات‘‘کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ واشنگٹن ممکنہ طور پر ایران پر نئے حملوں پر غور کر رہا ہے۔ یہ رپورٹیں ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہیں، جب ایرانی حکام امریکہ کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ ترین تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کسی ڈیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کیے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرتہران پہنچے تاکہ ثالثی کی کوششوں کو مضبوط بنایا جا سکے جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کا پلان اچانک منسوخ کرتے ہوئے واشنگٹن میں قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس کی وجہ ’’حکومتی معاملات سے متعلق صورتحال‘‘ بتائی، جس سے قیاس آرائیاں بڑھ گئیں کہ صورتحال ایک حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جمعہ کی شب تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس کے بعد سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے بتایا کہ اس ملاقات میں کشیدگی میں کمی کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خبردار کیا کہ اس دورے کا یہ مطلب نہیں کہ ’ہم کسی اہم موڑ یا حتمی مرحلے پر پہنچ گئے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات اب بھی ’’گہرے اور وسیع‘‘ ہیں۔ واضح رہے کہ اس تنازعہ کی وجہ سے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز عملی طور پر بند ہے۔ اس تنازعہ کے آغاز سے قبل اس تنگ سمندری راستے سے دنیا بھر میں ایندھن کی ترسیل کا تقریبا 20 تا 25 فیصد گزرتا تھا۔ آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے کہ جب کہ عالمی شرح نمو پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *