Mon. May 25th, 2026

اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان اسکواڈ کامیاب شرکت کے بعد منگل کو وطن واپس پہنچے گا

untitled 2026 05 25t182826 5621779715731 0



33ویں ایشین جونیئرانفرادی اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں کامیاب شرکت کے بعد  پاکستان اسکواڈ منگل کو واپس وطن پہنچے گا،اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر قومی جونیئر اسکواڈ کا پرتپاک استقبال کیاجائے گا۔

 چین کے شہر پانزیہوا میں منعقدہ چیمپئین شپ پاکستان نے مجموعی طور پر پانچ میڈلز جیتے، ان  میں دو گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈلز شامل تھے۔

بوائز انڈر17 ایونٹ میں نعمان خان اور بوائز انڈر15 میں احمد ریان خلیل نے گولڈ، گرلز انڈر15 ایونٹ میں ماہنور علی نے سلور، سہیل عدنان اور محمد عمیر عارف نے برانز میڈل  جیتا۔

 پاکستان کے دو کھلاڑی بوائز انڈر 19 ایونٹ میں سیڈ2 عبداللہ نواز اور بوائز انڈر 13 میں محمد مصطفی خان کوارٹر فائنل میں شکست کھا گئے تھے۔

چیمپین شپ میں گروپ کیپٹن( ر)عرفان اصغر  نےٹیم مینجر اور معروف سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کی۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *