Wed. Apr 15th, 2026

انسٹاگرام کے زیادہ استعمال سے روکنے پر بیوی شوہر کیخلاف تھانے پہنچ گئی

news 1751653571 5774



news 1751653571 5774

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون نے انسٹاگرام پر کم وقت صرف کرنے کا کہنے پر شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائڈا سے تعلق رکنے والی خاتون نِشا اپنے خاوند وجندرا کے خلاف انوکھی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئیں۔

30 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ خاتون کو سوشل میڈیا پر کم جبکہ گھر کے کاموں میں زیادہ وقت صرف کرنا چاہیئے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اب تک اپنے خاوند کے ساتھ ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی تھی لیکن خاوند کے ان مطالبات نے ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ کم از کم دو ریلز انسٹاگرام پر پوسٹ کرتیں لیکن ان کے شوہر کی وجہ سے یہ کام انتہائی مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق جب ایک دن میں خاتون کے دو فالوورز کم ہوئے تو انہوں نے اپنا سسرال چھوڑا اور دوسرے گاؤں میں موجود میکے آکر شوہر کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *