اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی اور وزارت آئی ٹی کی مشترکہ کوششوں سے آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025 کے اختتام پر پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس اور فری لانسر برآمدات میں 18 فیصد اضافہ، دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت مستحکم ہونے لگی ہے۔
وزیراعظم کی قیادت میں وزارت آئی ٹی کی جامع حکمت عملی نے آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن بنایا۔
پاکستان کو عالمی سطح پر متعارف کرانے، ٹیلنٹ و انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور پالیسی معاونت پر توجہ مرکوز ہے۔ ڈیجیٹل معیشت، تیز انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے قومی آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی پیشرفت ہوئی ہے۔
پاکستان 2030 تک 15 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کے ہدف کے حصول کی جانب گامزن ہے۔ ایس آئی ایف سی اور حکومت کے مؤثر اقدامات سے آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے ڈیجیٹل معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔